اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت حذیفہ رحمن نے افغانستان کی سرحدی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی خودمختاری، سالمیت اور دفاع کے لیے سیاسی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔اتوار کو میڈیا سے بات چیت کے دوران حذیفہ رحمن نے بیرونی چیلنجز کے دوران سیاسی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا اور قومی خودمختاری کے تحفظ میں مسلح افواج کے کردار کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جوابی صلاحیت پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جا سکتا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی بیرونی یا اندرونی دشمن کو حکومت اور ریاست کے پختہ عزم سے شکست دی جائے گی۔انہوں نے عزم کیا کہ حکومت اور پاک افواج دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گی اور ان کا پیچھا بے رحمی سے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو علاقائی استحکام کیلئے پرعزم ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پی ٹی آئی پر شدید تنقید کی کہ وہ مسلسل ریاست مخالف بیانیہ کو فروغ دے رہی ہے جو قومی اتحاد اور استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے۔انہوں نے پارٹی پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام بھی لگایا اور خبردار کیا کہ ایسی حرکتیں ملک کے امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور حکومت انہیں برداشت نہیں کرے گی۔پی ٹی آئی سے سہیل آفریدی کی نامزدگی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں حذیفہ رحمن نے کہا کہ حکومت اور علی امین گنڈاپور کے مطابق کئی پی ٹی آئی اراکین نے اس نامزدگی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- موسم سرما میں گیس کے بغیر گزارہ مشکل، لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
- دوران ملازمت وفات پانیوالے کیسکوملازمین کے بچوں میں تقرری کے احکامات تقسیم
- پشین،سیلاب سے متاثرہ 166 خاندانوں میں 830 مویشی تقسیم
- چین کے قومی دن پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی چینی قیادت،عوام کو مبارکباد
- بلوچستان واٹر ریسورسز مینجمنٹ بل 2026 پر قائمہ کمیٹی آبپاشی کا تفصیلی غور
- جھالاوان میڈیکل کالج کو فعال،مؤثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے،مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- بوستان تھانے کو جلائے یا تباہ کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، بابر یوسفزئی
- حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی،ریلیف کیلئے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- سرکاری طبی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہورہا،اصلاحاتی اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- جنگ وسیع ہونے سے صحت کا نظام تباہ ہو سکتا ہے، یمن کے ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

