کراچی(این این آئی)پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے تحت بلوچ کالونی تھانے کے ایس ایچ او مظہر عزیز کانگو اور ان کی ٹیم کو ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کی ہلاکت اور گرفتاری پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں ایس ایچ او بلوچ کالونی اور ان کی ٹیم کو تعریفی اسناد کے ساتھ ساتھ نقدی انعامات سے بھی نوازا گیا۔ اس موقع پر پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے سینئر مرکزی نائب صدر سندھ رعنا وحید نے کہا کہ اچھی کارکردگی پر پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ پولیس شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے قربانیاں دے رہی ہے۔ شہر میں اسٹریٹ کرائم اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں کمی ہوئی ہے۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی لا اینڈ آرڈر کمیٹی کے چیئرمین رعنا اکرم نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزمان کو پکڑنے کیلئے فری ہینڈ دیا جائے۔ آئی جی سندھ کے اقدامات سے جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ شہری اپنی حفاظت کیلئے نقدی رقم اور دیگر قیمتی سامان لانے لے جانے میں احتیاط برتیں۔ شہر کو جرائم سے پاک کیا جائے۔ تاجربرادری پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔شہر سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کیا جائے۔ منشیات مافیہ نوجوانوں کو برباد کر رہی ہے۔ منشیات کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ آخر میں ڈی ایس پی محمودآباد خوشنود جاوید، ایس ایچ او مظہر عزیز، یاسر نواز،طارق جدون، سہراب تنولی، سلمان خٹک و دیگر اہلکاروں کو شیلڈز پیش کی گئی۔ شرکا تقریب نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- جمہوری وسیاسی استحصال کی روک تھام کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے، سربراہ پاکستان سنی تحریک
- دسویں ادب فیسٹول کا شاندار اختتام:کتاب و ہنر میلہ منعقد کیا گیا
- نیشنل پارٹی رہنماؤں اور ساتھیوں کی خوشگوار ماحول میں سیاسی نشست کی یادگار تصویر
- ملک کی مستقبل کی ترقی و خوشحالی کا انحصار اس بات پر ہے کہ موجودہ قیادت کس طرح ان چیلنجز کا مقابلہ کرتی ہے اور ملک کو استحکام و ترقی کی طرف لے جاتی ہے
- نیشنل پارٹی پنجگور کا شہید ولید بلوچ کے چہلم پر تعزیعتی ریفرنس کا اعلان
- نیشنل پارٹی کے کونسلر اعجاز ملائی کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے، شفاف تحقیقات کا مطالبہ
- ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی کیپٹن نسیم بلوچ سے ملاقات
- ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو مقامی آرٹسٹ شریف قاضی کی جانب سے یادگار پورٹریٹ کا تحفہ
- تربت: میر فدا حکیم رند کی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات، خدمات کو خراج تحسین، علاقائی و سیاسی صورتحال پر گفتگو
- کینسر اور بلوچستان

