آٹے کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ سنگین ناانصافی ہے، صلاح الدین یوسف زئی

سوات (این این آئی)ترجمان پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز خیبر پختونخوا صلاح الدین یوسف زئی نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ غریب عوام کیساتھ سنگین ناانصافی ہے، 1500روپے میں ملنے والی آٹے کی بوری اب 3000روپے سے تجاوز کر گئی ہے جس نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جلسوں اور ٹی وی مباحثوں میں حکمران طبقہ اپنی سیاست چمکانے میں مصروف ہے مگر عوامی مشکلات کسی کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر آٹا سستا کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں