گھٹن زدہ ماحول میں گرلز ٹورنامنٹ کا انعقاد تعمیری و مثبت سرگرمی ہے۔صحت مند ذہن کے لیے سپورٹس ضروری ہے

کلثوم نیاز بلوچ

کوئٹہ وحدت گارڈین کے زیرِ اہتمام آل کوئٹہ گرلز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خاص نیشنل پارٹی کی رکنِ صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ تھیں۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ممبران مرکزی کمیٹی ڈاکٹر رمضان ہزارہ یونس بلوچ، مہدی ہزارہ ، وسیم لانگو سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھے

ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے، وحدت گارڈین کے صدر نعمت اللہ نے کلثوم نیاز بلوچ کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

کلثوم نیاز بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل صحت مند اور مثبت سرگرمی ہے جو جسمانی و ذہنی صحت دونوں کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ وحدت گارڈین اس بات کی مستحق ہے کہ اس نے گھٹن زدہ ماحول میں مثبت اور خوبصورت ایونٹ کا انعقاد کیا۔بلوچستان کی بچیاں ہر شعبے میں ٹیلنٹ رکھتی ہے لیکن بدقسمتی ان کی سرپرستی بہتر انداز سے نہیں کیا جاتا ہے۔

بعد ازاں کلثوم نیاز بلوچ نے ڈاکٹر رمضان ازارہ اور یونس بلوچ کے ہمراہ جنرل محمد موسیٰ گورنمنٹ کالج کا دورہ کیا، پرنسپل منظور احمد بڑیچ نے رکن بلوچستان اسمبلی کو کالج کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا اور کالج کے بنیادی و ضروری مسائل سے آگاہی دی۔

رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے کہا کہ کہ وہ اعلیٰ حکام سے رابطہ کر کے کالج کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں