بھارت کوجوابدہ نہ ٹھہرانا اقوام متحدہ کی ساکھ پرسوالیہ نشان ہے،پاکستان

نیویارک(این این آئی) پاکستان کے نگران مستقل مندوب عثمان جاوید نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے۔پاکستان کے نگران مستقل مندوب عثمان جاوید نے یواین جنرل اسمبلی کیاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کوجوابدہ نہ ٹھہرانا اقوام متحدہ کی ساکھ پرسوالیہ نشان ہے، مقبوضہ کشمیرمیں 7دہائیوں سے کشمیری حق خودارادیت سے محروم ہیں۔عثمان جاوید کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں 5 اگست 2019 کے بعد بھارت کا ظلم شدت اختیار کرگیا، کشمیری قیادت قید،عوام پرتشدد، خواتین کی بے حرمتی، بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔پاکستان کے نگران مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور اوآئی سی کی رپورٹس بھارتی مظالم کی تصدیق کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں