محکمہ صحت و آبادی میں کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض بشمول ڈینگی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا اہم اجلاس

لاہور (این این آئی)صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محکمہ صحت و آبادی میں کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض بشمول ڈینگی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا اہم اجلاس منعقدہوا۔تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سی ای اوز و دیگر طبی ماہرین نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں صوبہ بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال اور اس پر قابو پانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ہائی رسک اضلاع میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی سرویلنس کا جائزہ لیاگیا۔ کابینہ کمیٹی نے گذشتہ اجلاس میں جاری احکامات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا۔صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ڈینگی کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔کنسٹرکشن سائٹس پر پانی کھڑا نہ ہونے پائے، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز انسدادِ ڈینگی کارروائیوں کی خود مانیٹرنگ کریں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ تمام متعلقہ محکمہ جات کی بھرپور شرکت کے بغیر ڈینگی کا مقابلہ ممکن نہیں۔خواجہ عمران نذیرنے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کو اپنے متعلقہ علاقوں میں ڈینگی صورتحال مانیٹر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ کوآپریٹو سوسائٹیز اپنے رہائشیوں کو ڈینگی بارے سوالنامے دیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ضلعی حدود میں کباڑ خانوں اور قبرستانوں میں خصوصی سرویلنس کروائی جائے۔ہائی رسک ایریاز میں اس ڈینگی سیزن میں زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔الائیڈ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان ڈینگی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔صوبائی وزرائے صحت نے کہاکہ اس ڈینگی سیزن میں متعلقہ محکمہ جات کی جانب سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔کنفرم ڈینگی مریضوں کا ڈیٹا فوری اپ ڈیٹ کیا جائے تاکہ صحیح صورتحال کا اندازہ کر کے بروقت اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ ان ڈور و آیوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس عبادت سمجھ کر انجام دی جائے۔سکولوں اور کالجز میں آگاہی کیلئے ڈینگی سوالنامہ دیا جائے اور ہر پندرہ دن بعد اس مشق کو دہرایا جائے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرویلنس اور لاروا ٹریسنگ ٹریننگ ایس او پیز کے مطابق ہونی چاہئے۔فیلڈ سٹاف کی 100 فیصد حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ہر ٹریننگ سیشن کے بعد تھرڈ پارٹی ایوی لوایشن ہونی چاہئے تاکہ استعداد کار میں اضافے کے ساتھ ساتھ قابل ورک فورس تشکیل دی جائے۔صوبائی وزرائے صحت نے کہاکہ انسداد ڈینگی کے لئے لاجیسٹک سپورٹ ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں۔ڈینگی کی افزائش والے اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ہائی رسک علاقوں میں ایچ آر سے متعلقہ مسائل، جیو ٹیگنگ اور ڈیش بورڈ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے صحت حکام کو فیلڈ میں الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں