کراچی (ایم پی پی میڈیا سیل /) مرکزی کمیٹی میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) نے کہا ہے کہ ملک اسوقت جس صورتحال سے گزر رہا ہے اس میں انتہا پسندی اور احتجاج کی سیاست کے بجائے ملک پر بھارتی پراکسی وار اور افغانستان طالبان اور حکومت کی جارحیت کے بعد قومی یکجہتی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سازشی عناصر ملک کی ترقی کو روکنے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ صوبوں کو نیشنل ایکشن پلان کے مطابق دہشت گردی اور ملک دشمن عناصر کے خلاف اپنی افواج کا ہر اول دستہ بننا چاہئے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بھی اپیکس کمیٹیوں کے اجلاس بلائیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ملکی سلامتی اور قومی یکجہتی کا جو فکرو و فلسفہ میری پہچان پاکستان کی شکل میں دیا ہے ہمیں وطن پرستی کو اولیت دینا چاہئے۔ پاکستان ہر جارحیت کا بھرپور مقابلہ کر رہا ہے۔ جبکہ بھارت اور افغانستان کی فالس پروپیگنڈہ مہم بری طرح ناکام ہوگی۔ بھارت افغانستان کے پیچھے چھپ کر جنگی ماحول بناکر منہ کی کھا رہا ہے۔ آرٹیفشل انٹیلیجنس Artificial Intelligence کے زریعے ڈرامے بازی اور ملک میں موجود انکے سہولت کار بری طرح ناکام ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- موسم سرما میں گیس کے بغیر گزارہ مشکل، لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
- دوران ملازمت وفات پانیوالے کیسکوملازمین کے بچوں میں تقرری کے احکامات تقسیم
- پشین،سیلاب سے متاثرہ 166 خاندانوں میں 830 مویشی تقسیم
- چین کے قومی دن پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی چینی قیادت،عوام کو مبارکباد
- بلوچستان واٹر ریسورسز مینجمنٹ بل 2026 پر قائمہ کمیٹی آبپاشی کا تفصیلی غور
- جھالاوان میڈیکل کالج کو فعال،مؤثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے،مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- بوستان تھانے کو جلائے یا تباہ کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، بابر یوسفزئی
- حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی،ریلیف کیلئے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- سرکاری طبی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہورہا،اصلاحاتی اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- جنگ وسیع ہونے سے صحت کا نظام تباہ ہو سکتا ہے، یمن کے ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

