کوئٹہ(این این آئی)یورپی یونین اور یونیسف کے تعاون سے پانچ اضلاع میں پانچ ہزار پرائمری سکول کے طلباء کی ہیلتھ اسکریننگ کا آغازکردیا گیا تفصیلات کے مطابق تعلیم کے شعبے میں بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیرتعلیم راحیلہ حمید درانی کے وژن کے مطابق سیکرٹری تعلیم بلوچستان اسفند یار کاکڑ کی زیرِ نگرانی اور ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن اختر کھیتران کی قیادت میں ڈائریکٹ آف ایجوکیشن سکولز محکمہ اسکول ایجوکیشن کے تحت یورپی یونین اور یونیسف کے تعاون سے صوبے کے پانچ اضلاع میں بچوں کی صحت سے متعلق ایک جامع پروگرام جاری ہے، جس کا مقصد پانچ ہزار پرائمری طلبہ کی ہیلتھ اسکریننگ اور فلاحی نگہداشت کو یقینی بنانا ہے۔پروگرام کا آغاز لورالائی سے کیا گیا، جہاں ایک ہزار بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کامیابی سے مکمل ہو چکی ہے۔ لورالائی میں آٹھ اسکولوں کو منتخب کیا گیا، جن میں دو ہائی اسکولوں کے پرائمری سیکشنز بھی شامل تھے۔ بچوں کی اسکریننگ کے دوران ای این ٹی اسپیشلسٹ، ڈینٹسٹ، فزیشن اور دیگر ماہر ڈاکٹروں نے معائنہ کیا اور ان کی صحت سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔پروگرام کا دوسرا مرحلہ نوشکی میں پیر سے شروع ہو رہا ہے، جہاں مزید ایک ہزار بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کی جائے گی۔ اس کے بعد یہی سلسلہ گوادر، کیچ اور لسبیلہ میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ مکمل پروگرام کے اختتام پر پانچ ہزار سے زائد بچوں کی اسکریننگ مکمل کر لی جائے گی۔یہ منصوبہ نہ صرف بچوں میں صحت عامہ، صفائی، اور بنیادی طبی شعور کو فروغ دے گا بلکہ مستقبل کی ایک صحت مند اور باشعور نسل کی تشکیل میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔محکمہ تعلیم بلوچستان صوبے کے بچوں کے لیے معیاری تعلیم اور بہتر صحت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور عزم رکھتا ہے اور یہ پروگرام اسی وژن کا ایک اہم تسلسل ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- کوڑا جمال شاہی: بھولا بسرا کھیل پھر زندہ ہونے لگا
- پی ایس ایل 11: 5 پاکستانی سٹارز جو ٹی 20 کے آسمان پر جگمگا سکتے ہیں
- کیا پی ایس ایل 11 سے پاکستان کرکٹ کو کچھ فائدہ ہوا؟
- پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا
- کوشش ہے پشاور جائیں اور دکھائیں کہ ہم ٹرافی جیتے ہیں: بابر اعظم
- پی ایس ایل 11: ٹرافی کے علاوہ کس کھلاڑی کو کیا ملا؟
- افغان بیس بال ٹیم کیسے بنی اور پاکستان میں ہی اس کا کیمپ کیوں؟
- انڈیا کی پاکستان کو کرکٹ کے علاوہ باقی کھیلوں کی اجازت
- اِن فارم بابر اعظم زخمی، بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
- ڈھاکہ ٹیسٹ کا پہلا روز، بنگلہ دیش کے چار وکٹوں پر 301 رنز

