اسلام آباد،قومی انسداد پولیو مہم چھٹے روز بھی جاری رہی

اسلام آباد (این این آئی)قومی انسداد پولیو مہم چھٹے روز بھی جاری رہی، پانچ روز میں 4 کروڑ 33 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کی گئی،یہ مہم (آج)19 اکتوبر تک جاری رہے گی۔یہاں جاری این ای او سی کی تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 29 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے،سندھ میں تقریباً 1 کروڑ 2 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔خیبر پختونخوا میں 61 لاکھ 15 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے،بلوچستان میں 25 لاکھ 52 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے،اسلام آباد میں 4 لاکھ 43 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے،گلگت بلتستان میں تقریباً 2 لاکھ 94 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے،آزاد کشمیر میں 7 لاکھ 33 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔این ای او سی کے مطابق پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ اور مسلسل کوششیں جاری ہیں،رواں ہفتے کی مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف بنایا جا رہا ہے،رواں ہفتے کی پولیو مہم 19 اکتوبر تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ این ای او سی کے مطابق پولیو ٹیموں کو خوش آمدید کہیں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں،پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جو معصوم بچوں کو عمر بھر کی معذوری میں مبتلا کر دیتی ہے۔این ای او سی کے مطابق انسدادِ پولیو مہم کی کامیابی میں والدین اور کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے،والدین سے اپیل ہے کہ اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں