کراچی(این این آئی)پاکستان امن کونسل سندھ، مرکزی علما کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی صدر، مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن، خطیب و امام جامع مسجد الخلیل بھٹائی آباد گلستان جوہر مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود غزہ میں نام نہاد اسرائیل کی صیہونی فوج کی جانب سے جاری جارحیت کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے نہتے 11افراد کی شہادت قابل مذمت ہے اسرائیل نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑا کر عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ مارا ہے ان خیالات کا اظہار مولانا عبد الماجد فاروقی نے مدرسہ تعلیم القرآن کے لائبریری ہال میں مولانا محمد عکاشہ قاری محمد ندیم المکی کے ہمراہ مذہبی رہنماں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد کی قیادت ڈاکٹر مفتی عبدالغفور اشرفی کررہے تھے مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا کہ اسرائیل کی صیہونی فوج کی جاری جارحیت دنیا میں پائیدار امن کی کوششوں کے لیے سنگین خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ دنیا میں پائیدار امں کے لیے صیہونی اسرائیل کے ناجائز وجود کا خاتمہ انتہائی ناگزیر ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلسطین کے مسئلے کا منصفانہ واحد حل ایک ریاستی حل ہے اس کے سوا دوسرا کوئی حل نہیں ہے اور جو بھی مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی بات کرتا ہے وہ عالمی امن کا دشمن ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- موسم سرما میں گیس کے بغیر گزارہ مشکل، لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
- دوران ملازمت وفات پانیوالے کیسکوملازمین کے بچوں میں تقرری کے احکامات تقسیم
- پشین،سیلاب سے متاثرہ 166 خاندانوں میں 830 مویشی تقسیم
- چین کے قومی دن پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی چینی قیادت،عوام کو مبارکباد
- بلوچستان واٹر ریسورسز مینجمنٹ بل 2026 پر قائمہ کمیٹی آبپاشی کا تفصیلی غور
- جھالاوان میڈیکل کالج کو فعال،مؤثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے،مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- بوستان تھانے کو جلائے یا تباہ کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، بابر یوسفزئی
- حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی،ریلیف کیلئے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- سرکاری طبی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہورہا،اصلاحاتی اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- جنگ وسیع ہونے سے صحت کا نظام تباہ ہو سکتا ہے، یمن کے ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

