کوئٹہ(این این آئی)پاکستان ڈپلومہ انجینئر فیڈریشن بلوچستان کے صدر نورزمان کاکڑ، جنرل سیکرٹری حاجی ابراہیم زہری، حضرت علی اچکزئی،پریس سیکرٹری خالد جاوید اوردیگر نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ سی اینڈ ڈبلیو کی سب انجینئرز کی بھرتیوں میں کرپشن کا خاتمہ کرنے کی بجائے ان اسامیوں کو پبلک سروس کمیشن کے حوالے کردیا گیا کسی بھی بی 11کی آسامی کو پبلک سروس کمیشن کے حوالے کرنے کا یہ واحد اور انوکھا واقعہ ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن نے اس میں ترمیم کرتے ہوئے ڈگری ہولڈرز کا کوٹہ مقرر کردیا جبکہ عدالت عالیہ کا اس بارے میں بالکل واضح فیصلہ ہے کہ سب انجینئر بی 11کی آسامی کیلئے صرف ڈپلومہ ہولڈرانجینئر ہی اہل ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنا واضح موقف جاری کرے کہ صوبائی محکموں میں سب انجینئر ز کی تعیناتی کون کریگا اور کون اس آسامی کا اہل ہے تاکہ سب انجینئرز کی بھرتی میں غیر معمولی تاخیر کو ختم کیا جاسکے بصورت دیگر فیڈریشن کی جانب سے متعلقہ افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی جس کی تمام ترذمہ داری حکوت وقت پر ہوگی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

