لس یوتھ فیسٹیول سے لسبیلہ کی ثقافت، تہزیب، روایات، مقامی دستکاریوں کو فروغ اور مقامی نوجوانوں و لوگوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر ہوگا،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ

اوتھل (این این آئی) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے کہا کہ لس یوتھ فیسٹیول سے لسبیلہ کی ثقافت، تہزیب، روایات، مقامی دستکاریوں کو فروغ اور مقامی نوجوانوں و لوگوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر ہوگا۔ضلعی انتظامیہ لسبیلہ کی جانب سے لسبیلہ کی تاریخ میں پہلی بار اس نوعیت کا ثقافتی و تفریحی فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی، وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سردار غلام فاروق شیخ سمیت مختلف یونین کونسلز کے چئیرمینوں سے ملاقات میں کیا۔ملاقات میں آج لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل میں منعقد ہونے والے “لس یوتھ فیسٹیول 2025” کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور تمام نمائندگان کو فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی گئی اس موقع پر چیئرمین یوسی جام یوسف آباد ڈنڈا قبائلی شخصیت حاجی عبد الستارجاموٹ،چیئرمین آہورہ شیر محمد شاہوک،چیئرمین یوسی سکن محمد علی آچرہ،چیئرمین غلام نبی شاہوک، محمد حسین نمانی ودیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے صحافیوں اور بلدیاتی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیسٹیول میں عوام، بلدیاتی نمائندگان، طلباء و طالبات سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ یہ ایونٹ عوامی یکجہتی اور علاقائی شناخت کا مظہر بن سکے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ اس فیسٹیول میں لسبیلہ کے مقامی فنکار اور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے تاکہ لوکل آرٹسٹوں کو پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ 80 فیصد اسٹالز لسبیلہ کے مقامی افراد اور اداروں کی جانب سے لگائے جارہے ہیں جن میں ہنڈی کرافٹس، فوڈ کارنرز، ثقافتی اشیاء اور معلوماتی اسٹالز شامل ہوں گے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ یوتھ فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد ایک بنیاد رکھنا ہے تاکہ مستقبل میں ہر سال ضلعی سطح پر “لس یوتھ فیسٹیول” کو سالانہ روایت کے طور پر منایا جائے، جس سے نہ صرف مقامی ٹیلنٹ کو فروغ ملے گا بلکہ لسبیلہ کی پہچان بلوچستان بھر میں اجاگر ہوگی۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں تمام ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ کے ساتھ میٹنگ کی اور آج لسبیلہ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے لس یوتھ فیسٹیول 2025 کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں