شہید ڈاکٹر یاسین کی برسی اور ہماری ذمہ داریاں

تحریر: فضل بلوچ ڈسٹرکٹ انفارمیشن سکیٹری کیچ

سیاسی کارکنوں کے لئے سیاست ایک مقدس حیثیت رکھتا ہے اور سیاسی رہنما ناصرف قابل احترام سمجھے جاتے ہیں بلکہ ان کا مشن مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے ۔
چیرمین ڈاکٹر یاسین بلوچ بی ایس او سے لیکر بی این ایم اور پھر نشنل پارٹی تک کے سیاسی سفر میں ایک اعلی حیثیت کے مالک تھے بلوچستان کی سطح پر بلوچ قوم پرست سیاست کو پروان چڑھانے اور اسے فعال و مضبوط بنانے میں ڈاکٹر یاسین بلوچ کا نمایاں کردار رہا ہے ۔ وہ بلوچ قوم پرست رہنماؤں میں سے وہ نام و کردار ہیں جسے تاریخ ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھے گی ۔ ڈاکٹر یاسین بلوچ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،ڈاکٹر عبدالحئی، فدا احمد شہید، شہید غلام محمد، شہید مولابخش، شہید ایوب بلیدی، میر جان محمد بلیدی، کچکول علی ایڈوکیٹ ، ایوب جتک اور دیگر قومی سوچ سے سرشار رہنماوں کے صف اول میں شامل رہے ہیں ۔ بلوچستان میں قومی سوچ و فکر اور لبرل نظریاتی جدوجہد کے امین تھے وہ انتہائی بردبار، تہمل مزاج نرم گفتار اور ہمدرد انسان تھے ان کی سیاسی سفر عدم تشدد پر مبنی نظریاتی و فکری فلسفہ کی بنیاد پر قائم تھی ۔وہ دلیل کے قائل تھے اور دلیل کی بنیاد پر اپنی نظریہ بیان کرتے تھے مختصر یہ کہ وہ آج تک ہر سیاسی ورکر مزدور کسان تاجر ڈاکٹر ٹیچر ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کے دلوں میں زندہ و جاوداں ہیں ۔ اس عظیم ہستی کی برسی 12 نومبر میں ہے اس سلسلے میں نشنل پارٹی کی جانب سے ان کی یاد میں ایک عظیم الشان جلسہ عام کے انعقاد کا اعلان تربت میں ہوا ہے جس میں پارٹی کے مرکزی و صوبائی قیادت شرکت کریں گے ۔ اس جلسے عام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے ہم سب کو اپنا قومی ذمہ داری ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ سیاسی و نظریاتی ورکرز کو گھر گھر جاکر لوگوں کو مدعو کرنے کے ساتھ سوشل میڈیا میں مکمل آگاہی مہم چلانا چاہیے ۔ تمام یونٹوں کو اپنی ورکروں کی مٹینگ اور ان کو متحرک بنانے میں اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیے ۔ تمام تحصیلوں کو اس سلسلے میں اپنے یونٹوں کا دورہ اور ان کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں رہنمائی کرنا ہے ڈسٹرکٹ کی سطح پر تمام تحصیلوں اور یونٹوں کی کارکردگی پر نظر رکھنا اور روزانہ کی بنیاد پر مختلف کمیٹیوں کی شکل میں مانیٹرنگ کرنا چاہیے ۔
یہ سیاسی ورکروں کی ذمہ داریاں ہیں کہ وہ جوش و جذبہ سے سرشار اس برسی کے موقع پر نشنل پارٹی کے جھنڈے کو بلند اور ڈاکٹر یاسین شہید کے فکر و نظریہ کو زندہ رکھنے میں پر عزم جدوجہد اور کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے یہ ثابت کریں کہ کیچ مکران وہ خطہ ہے جہاں ڈمیوں کی نہیں باضمیر اور روشن خیالی کو اولیت حاصل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں