کوئٹہ (این این آئی)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز گلستان میں نصف صدی پرانی قبائلی رنجش کا تاریخی تصفیہ ایک عظیم کامیابی اور امن و اتحاد کی جانب اہم پیشرفت ہے۔ یہ صلح سید حاجی حنیف آغا اور سید نصرو آغا کے خاندانوں کے مابین عمل میں آئی، جسے علاقہ بھر میں نہایت خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس تاریخی صلح میں صالصین کی حیثیت سے قبائلی شخصیات احمد خان غبزئی، ملک شاجہان کاکڑ، اختر خان کاکڑ اور امیر جان آغا اور دیگر معتبرین نے مثالی کردار ادا کیا۔ جن کی انتھک کوششوں اور حکمت عملی سے دونوں خاندان ایک دوسرے کے گلے لگ گئے اور پرانی دشمنی کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا گیا۔ بیان میں کہا کہ گلستان جیسے حساس علاقے میں نصف صدی پرانی قبائلی رنجش کا خاتمہ پشتون قوم کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ جو آئندہ دیگر تنازعات کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام پر مثبت اثرات مرتب کرے گی۔ اس موقع پر گلستان میں منعقدہ عظیم الشان قبائلی جرگہ و ننواتی کے تقریب میں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر سیکرٹری سید قادر آغا، مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان، مرکزی سیکرٹری مالیات یوسف خان کاکڑ، صوبائی سیکرٹری اول فقیر خوشحال کاسی، مرکزی کمیٹی کے رکن سردار اصف خان سرگڑھ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز ملک عبیداللہ کاکڑ، سید احسان آغا، عنایت خان اچکزئی، ڈاکٹر محمود سلیمان خیل، ضلعی سینئر معاون رمضان کاکڑ کے علاوہ پشتونخوا ایس او کے صبور خان کاکڑ، علما کرام، قبائلی معتبرین، پارٹی کارکنان اور ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ بیان میں مزید کہا کہ پشتون افغان قوم ایک اعلیٰ روایات و اقدار غیرت، عزت اور مہمان نوازی سے بھرپور قوم ہے۔ بدقسمتی سے ماضی میں ان کے درمیان قبائلی رنجشیں اور دشمنیاں سازشوں کے ذریعے مسلط کی گئیں تاکہ پشتون قومی اتحاد کو کمزور کیا جا سکے۔ پارٹی نے کہا کہ اسطرح کے جرگے اور صلح کی روایات پشتون قوم کے استحکام اور امن کے فروغ کے لیے بنیاد فراہم کرتی ہیں، اور اس تاریخی مصالحت نے ثابت کیا کہ اگر پشتون آپس میں اتفاق کریں تو ہر رنجش کا خاتمہ ممکن ہے۔ بیان کے آخر میں پارٹی نے اس صلح میں کردار ادا کرنے والے تمام صالصین، قبائلی شخصیات اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات سے پورے پشتون وطن میں بھائی چارے امن اور یکجہتی کو فروغ ملے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

