کوئٹہ (این این آئی)شکایت گزار صبا نورین نے بتایا کہ اُنہوں نے سال 2017 میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن سے دو زندگی کی انشورنس پالیسیاں خریدیں، اُنہوں نے مزید بتایا کہ اُنہوں نے سالانہ پریمیم کی ادائیگیاں بروقت کیں۔ تاہم، بروقت ادائیگیوں کے باوجود، ایجنسی نے اُن کی پالیسیوں کو غلط طور پر (منسوخ شدہ) قرار دے دیا ہے۔اُنہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار خاتون کی پالیسیاں بحال کی جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار خاتون کی پالیسیاں بحال کی جس سے انہیں انکا حق مل گیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

