فٹبال فیڈریشن کے نائب پی ایف ایف کے صدور حافظ ذکاء اللہ، نوید اسلم لودھی اور ڈاکٹر محمد علی نے نو منتخب صدر محسن گیلانی کی قیادت میں پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور ترقی کیلئے یکجان ہوکر کام کرنے کا عزم ۔

کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نائب صدور حافظ ذکاء اللہ، نوید اسلم لودھی اور ڈاکٹر محمد علی نے نو منتخب صدر محسن گیلانی کی قیادت میں پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور ترقی کیلئے یکجان ہوکر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
حافظ ذکاء اللہ نے کہا کہ کھیل کو آگے بڑھانے کیلئے فیڈریشن تمام سٹیک ہولڈرز، کھلاڑیوں، کوچز، تکنیکی ماہرین سمیت فٹبال برادری کو ساتھ لے کر چلے گی۔صدر محسن گیلانی کی قیادت میں پاکستان فٹبال کے منظر نامے کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رہے گی، فیڈریشن میں قومی سطح کی ہم آہنگی ہمارے روڈ میپ کا بنیادی اصول ہے۔
نوید اسلم لودھی نے انتخابی عمل کو مکمل کرنے پر نارملائزیشن کمیٹی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اب جبکہ صوبائی اور قومی سطح پر انتخابات مکمل ہو چکے ہیں، ہماری توجہ کھیل کے ڈھانچے کی تعمیر نو پر مرکوز رہے گی، گزشتہ ایک دہائی میں کھیل کی ترقی کی کھوئی ہوئی رفتار کو بحال کرنے کیلئے مل کر کام کریں گے۔
ڈاکٹر محمد علی نے مساوی صوبائی نمائندگی اور نچلی سطح پر زیادہ متحرک ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان فٹبال 2015 سے مسائل سے دوچار رہا ہے، تمام صوبوں کیلئے مواقع کو یقینی بنا کر اسے بحال کرنے کا وقت آگیا ہے، بلوچستان سے3 ایگزیکٹو کمیٹی اور 3 کانگریس اراکین حقیقی نمائندگی کی طاقت کو ظاہر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نارملائزیشن کمیٹی کے پاکستان فٹبال کنیکٹ اقدام کو کریڈٹ دینا چاہئے جس کی بدولت فٹبال کے حقیقی سٹیل ہولڈرز کو جمہوری عمل میں حصہ لینے کا موقع ملا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں