کوئٹہ(این این آئی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے چمن ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالرشید ناصر کے ساتھ غیر متعلقہ افراد کی جانب سے کی گئی بدسلوکی اور دھمکیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اورڈاکٹروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ سروس ٹربیونل بلوچستان کے فیصلے کے مطابق ڈاکٹر عبدالرشید ناصر جو محکمہ صحت کے گریڈ 19 کے سینئر افسر ہیں نے 27 اکتوبر 2025ء کو ٹیچنگ ہسپتال چمن کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے طور پر چارج سنبھالاتاہم، بعض شرپسند عناصر نے غیر قانونی طور پر انہیں دھمکیاں دیں اور ان کے سرکاری فرائض میں مداخلت کی جو کہ غیر اخلاقی، غیر قانونی اور ناقابلِ قبول عمل ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان سمجھتی ہے کہ محکمہ صحت صوبے کے دور دراز علاقوں میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کے تحفظ میں بری طرح ناکام رہا ہے یہ افسوسناک صورتحال ڈاکٹر برادری میں عدم تحفظ، خوف اور مایوسی کو بڑھا رہی ہے۔ترجما ن نے کہا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان مطالبہ کرتی ہے کہ ڈپٹی کمشنر چمن اور دیگر اعلیٰ حکام اس واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں، تاکہ مستقبل میں کسی سرکاری افسر یا ڈاکٹر کے ساتھ اس نوعیت کا واقعہ پیش نہ آئے بصورتِ دیگر اگر مناسب کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان اور ڈاکٹر برادری صوبہ بھر میں احتجاجی تحریک اور او پی ڈی بائیکاٹ جیسے اقدامات پر مجبور ہو گی۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان، ڈاکٹر عبدالرشید ناصر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ڈاکٹروں کے احترام، تحفظ اور پیشہ ورانہ خودمختاری کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

