کوئٹہ(این این آئی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ کی جنرل باڈی کا اجلاس آج(ہفتہ) یکم نومبرکو صبح11بجے کانفرنس ہال نزد میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بولان میڈیکل دفتر منعقد ہوگا تمام معزز ڈاکٹروں سے اپیل ہے کہ وہ اس اہم اجلاس میں شرکت کریں تاکہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ کی تنظیمِ نو اور دیگر اہم اْمور پر مشاورت و فیصلے کیے جا سکیں۔ترجمان پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ زون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ایم اے کوئٹہ کی جنرل باڈی کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ کی کابینہ کو صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ ڈاکٹر عبدالرّحیم بگٹی کی جانب سے تحلیل کیے جانے کے بعد نئے انتخابات کے انعقاد پر غور،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے دستور کے مطابق شفاف اور منصفانہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی تشکیل،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ کو جوش و جذبے اور عزم کے ساتھ فعال اور مستحکم بنانے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا اجلاس میں کسی بھی متعلقہ یا پالیسی سطح کے نکات کو قرارداد کے ذریعے شامل کیا جا سکتا ہے۔ترجمان نے تمام ڈاکٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اجلاس میں بروقت شرکت کو یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- سانچ: تعلیم کا فروغ، سرکاری سکولوں کی کارکردگی اور ہماری اجتماعی ذمہ داری
- 179 ارب روپے کہاں گئے؟
- دیکھیے کہاں پھیلے جا رہے آگ کے شعلے
- طالبان رجیم کیخلاف مزاحمت تیز؛ افغانستان میں مسلح گروپوں کے تابڑ توڑ حملے
- ریاض پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے بیلسٹک میزائل مار گرایا
- امریکا نے ایرانی ڈرون حملے کی رپورٹس پر برطانیہ سے اپنے بمبار طیارے منتقل کیے، واشنگٹن پوسٹ
- ایران نے امریکی غرور خاک میں ملا دیا، جنگ میں 81 فوجی طیارے حملے میں متاثر ہوئے، رپورٹ
- ایران جنگ ختم کرنا چاہتا ہے تو اسے جوہری یورینیم افزودگی کم کرنی ہو گی، جے ڈی وینس
- جرمنی کے سابق انٹیلیجنس سربراہ کو غداری کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا
- یمن کے عدن ایئرپورٹ پر حوثیوں کا بڑا حملہ، 2 بیلسٹک میزائل داغ دیے گئے

