کوئٹہ (این این آئی)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا ہے کہ ملک،صوبے اور علاقے کی ترقی اور روشن مستقبل کا زیادہ تر انحصار نوجوانوں پر منحصر ہے،اور وقت کا تقاضا ہے کہ صوبے کے عظیم تر مفاد میں نوجوانوں کو تعلیم یافتہ،ہنر مند، محنتی، باصلاحیت،با اخلاق اور کامیابی سے ہمکنار کیا جائے،اس ضمن میں والدین،اساتذہ کرام،سیاست دان اور علمائے کرام سمیت دیگر مکاتب فکر،الغرض سب کو اپنا اپنا کردار موثر انداز میں ادا کرنا گا،جبکہ اس بابت گھر اور تعلیمی اداروں میں بامقصد،معیاری اور ہنر مندانہ تعلیم و تربیت کے ساتھ ان کی کردار سازی پر بھی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے،تاکہ ہمارے ان شاہینوں کے مستقبل کو روشن کیا جا سکے،پارلیمانی سیکرٹری سماجی بہبود حاجی ولی نورزئی نے کہا کہ صوبے کے نوجوانوں کی مہارتوں میں اضافہ کرنے اور انہیں آسان اور باعزت روزگار کی فراہمی کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ سوشل ویلفئیر کے زیر اہتمام 800 سے زائد مرد و خواتین طلباء کو مرحلہ وار بنیادوں پر جدید آئی،ٹی کورسز کی تربیت دی جارہی ہے،اور جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کورسز کا یہ شارٹ تربیتی سیشن سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے جاری ہے،جس کی تکمیل کے لیے 10 ماہ کی مدت رکھی گئی ہے،جبکہ اس ضمن میں محکمہ سماجی بہبود نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کو تربیتی عمل میں معاونت کے سلسلے میں عمارت،ہال،بجلی اور دیگر ضروری سہولیات بھی فراہم کر دیے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران حلقہ انتخاب کے نوجوانوں اور سیاسی و قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،پارلیمانی سیکرٹری حاجی ولی نورزئی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے عوام دوست وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ سوشل ویلفیئر بلوچستان کی جانب سے صوبے کے نوجوانوں کو باعزت زندگی گزارنے کے لیے منافع بخش روزگار کی فراہمی کے ضمن میں موثر اقدامات کیے گئے ہیں،اس تربیتی منصوبے کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو جدید آئی،ٹی مہارتوں سے آراستہ کر کے انہیں گھروں میں بیٹھے آن لائن روزگار کے بیشتر مواقع فراہم کرنا ہیں،جبکہ میری اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے آفسران کی خصوصی دلچسپی سے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے 50 خصوصی طلباء پر مشتمل ایک علیحدہ بیچ کے آغاز سے بھی استفادہ حاصل کیا جا رہا ہے،حاجی ولی محمد نورزئی کا کہنا تھا کہ صوبے کے نوجوان نسل کو روشن مستقبل کے لیے کاروباری مواقع فراہم کرنا اور اس ضمن میں متعلقہ تربیت اور مراعات کی فراہمی حکومت وقت کی ذمہ داری ہے،جس کے لیے محکمہ سماجی بہبود کے ہمراہ شب و روز کوشاں ہیں،کیونکہ اس طرح کے عوامی فلاحی منصوبہ جات کے اجراء سیہمارے صوبہ بلوچستان کے نوجوانوں کو باوقار طریقے سے با اختیار بنانے میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

