اوتھل،بڑی ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

اوتھل(این این آئی) ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر نے کہا کہ اوتھل میں ہونے والی بڑی ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،جن سے مزید تفتیش جاری ہے، عنقریب دیگر ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے، چند روز قبل اوتھل میں پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ پچاس لاکھ سے زائد کی چاندی جو غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ کی جارہی تھی اوتھل پولیس نے چاندی برآمد کر کیکسٹم حکام کے حوالے کردی،تفصیلات کے مطابق SSP لس بیلہ عاطف امیر نے سٹی پریس کلب اوتھل کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے اور سوالات کے جواب دیتے ہوئیکہا کہ لسبیلہ پولیس سماج دشمن عناصر کے قلع قمع کرنے کے لیئے ہمہ وقت چوکس ہیاوتھل میں ہونے والی بڑی ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔عنقریب دیگر ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے، چند روز قبل اوتھل میں پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے تقریباً ایک کروڑ پچاس لاکھ کی چاندی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر چاندی برآمد کرکیکسٹم حکام کے حوالے کردی۔ محکمہ کسٹم کاروائی کررہی ہیایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چاندی کی برآمدگی کے حوالے سے افواہ پھیلائی گئی تھی کہ چاندی زیادہ مقدار میں تھی لیکن میڈیا پر کم مقدار دکھائی گئی ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔گرفتار ملزمان نے بھی برآمد ہونے والی چاندی حوالے سے خود اعترف کیا ہے۔SSP لسبیلہ عاطف امیر نے کہا ہے کہ ٹماٹر کی فصل کا سیزن شروع ہورہا ہے اس حوالے دیگر صوبوں اور اندرون بلوچستان کے لوگ بھی یہاں آکر ہاری کے طور پر کام کرتے ہیں باغات مالکان دیگر صوبوں اور اضلاع سے آئے ہوئے افراد کو باغ کا ہاری لگانے والوں کا ڈیٹا متعلقہ تھانے میں جمع کرائیں اور پولیس کی جانب سے اس پر کام جاری ہے۔ باغات مالکان پولیس سے مکمل تعاون کرکے ہاریوں کا مکمل ڈیٹا اپنے مقامی پولیس تھانے جمع کرائیں عوام کے لیے ہمارے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں مجھ سے رابطہ کرکے اپنی شکایات کا ازالہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اب لسبیلہ کے کسی بھی پولیس تھانے میں کسی کے ساتھ بھی حق تلفی نہیں ہوگی۔ پولیس عوام کے ساتھ اپنے رویئے میں تبدیلی لاکر ان کے ساتھ اخلاق، پیار و محبت سے پیش آئے۔لسبیلہ میں چوری، ڈکیتی اور ہر قسم کے جرائم کے خاتمے کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ان کے خاتمے کے لیئے ہر ممکن کوشش کے نتیجے میں لسبیلہ جرائم سے پاک ہوتا جارہا ہے۔منشیات کا قلع قمع میرا اہم ہدف ہے۔منشیات نوجوان نسل کو تباہی کی طرف لے جاتی ہے۔جرائم پیشہ عناصر جو منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت میں ملوث ہیں ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنایا جائے گا۔اس سلسلے میں صحافی میرے دست و بازو بن کر رہنمائی کریں ہم سب مل کر سماج دشمن عناصر اور منشیات کے استعمال کی روک تھام میں پولیس کا ہاتھ بٹائیں اور نوجوان نسل کو اس کے نقصانات سے آگاہ کریں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں محفوظ رہ سکیں۔ایس ایس پی لسبیلہ نے مزیدکہا کہ تمام ایس ایچ اوز اور سی آئی انچارچز کو ہداہت کردی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں منشیات اور چوری ڈکیتی سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد پر کڑی نگاہ رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں