کوئٹہ (این این آئی) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام کو صرف منبر و محراب تک محدود کرنے کی خواہش رکھنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں علماء کرام امت کے فکری و نظری استاد ہیں محض چند ہزار کے حکومتی وظیفوں کے محتاج نہیں۔ علماء کرام نے ہر دور میں حق گوئی خودداری اور دین کی سربلندی کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دینی طبقات کو معاشی دباؤ یا سیاسی ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں کیا جا سکتا۔ علمائے حق ملت کے اجتماعی ضمیر کی ترجمانی جاری رکھیں گے۔ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ دین کو صرف عبادت گاہوں تک محدود کر کے قوم کی فکری سمت بدلی جا سکتی ہے تو یہ محض خام خیالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کسی مفاد یا مراعات کے محتاج نہیں ان کی اصل قوت ایمان علم اور عوامی اعتماد سے آتی ہے منبر و محراب صرف عبادت کے نہیں بلکہ شعور بیداری اور اصلاحِ امت کے مراکز ہیں۔ ضلعی سیکرٹری جنرل سابق صوبائی وزیر صحت حاجی عین اللہ شمس نے مبارک باد دینے والے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص طبقے کی آسائش کیلئے پارلیمنٹ کا سہارا لیا جارہا ہے۔ عوام کی فلاح وبہبود اور اسلامی ماحول کو پروان چڑھانے کے لیے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔ دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق، مرکزی مجلس فقہی پاکستان کے سربراہ مولانا مفتی روزی خان، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، مولانا خورشید احمد، مولانا محمد سلیمان، سید عبدالواحد آغا، عبدالصمد حق یار، مولانا محمد عارف شمشیر مفتی عبد السلام مفتی رضا خان، مولوی عبدالمجید اور دیگر رہنماؤں نے جمعیت علماء اسلام کے رہنما حاجی نورگل خلجی کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

