مئی 2025 میں سیمنٹ کی فروخت میں 8.57فیصد اضافہ

اسلام آباد(این این آئی)آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے بتایاہے کہ مئی 2025 میں سیمنٹ کی فروخت 8.57فیصد اضافے سے 46.51لاکھ ٹن رہی ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری اعلامیہ کے مطابق مئی میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 36.62 لاکھ ٹن اور برآمدات 9.89 لاکھ ٹن رہی۔رواں مالی سال کے 11مہینوں میں سیمنٹ کی کھپت 4کروڑ 27لاکھ 64ہزار ٹن رہی، سیمنٹ کی مجموعی فروخت رواں مالی سال کے11مہینوں میں 2.46فیصد بڑھی ہے۔رواں مالی سال کے11ماہ میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 1.94فیصد کم ہو کر3.44کروڑ ٹن رہی جبکہ اسی عرصے میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 25.7فیصد بڑھ کر 83لاکھ 45 ہزار ٹن رہی۔ترجمان اے پی سی ایم اے نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیمنٹ کی مقامی کھپت کم ہونے کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ امید ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں سیمنٹ پر ڈیوٹیز اور ٹیکسز میں کمی کے اقدامات کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں