کوئٹہ(رپورٹر) نیشنل پارٹی تحصیل پی بی 45.46 کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر اسلم بلوچ منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی انفارمیشن سیکریٹری علی احمد لانگو، ضلعی صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی، مرکزی خواتین سیکریٹری یاسمین لہڑی، مرکزی سوشل میڈیا سیکریٹری سعد دہوار، صوبائی کسان سیکرٹری حاجی فاروق شاہوانی، ملک ادریس شاہوانی، ضلعی جنرل سیکریٹری ریاض زہری، ملک منظور شاہوانی، چئیرمین اسلم جتک، تحصیل صدر قیوم سجن، ضلعی لیبر سیکریٹری نصراللہ شاہوانی، کامریڈ رحمت اللہ پرکانی، محمد اعظم و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان میں ہمیشہ سے سیاسی قیادت طلباء سیاست اور بلدیاتی اداروں سے سامنے آئی ہے، دنیا بھر کے مہذب جمہوری ممالک نے ہمیشہ سے لوکل گورنمنٹ انتخابات کو اہمیت دیتے ہوئے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کو تحفظ فراہم کیا ہے لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں لوکل گورنمنٹ الیکشن کو ثانوی حیثیت اور انتہاہی کمزور پوزیشن میں رکھا گیا ہے کوئی بھی حکومت چاہے مرکزی ہو یا صوبائی انہوں نے کبھی بھی خودمختار اور مضبوط لوکل گورنمنٹ کے لیئے کام نہیں کیا ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بلوچستان بھر میں لوکل گورنمنٹ الیکشن 2022 میں کرائے گئے تاہم کوئٹہ جو کہ بلوچستان کا دارالحکومت و مرکزی شہر ہے اسے محروم رکھا گیا اور تمام کوئٹہ کو ایک ایڈمنسٹریٹر آفیسر کے حوالے کیا گیا نیشنل پارٹی بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر کوئٹہ کے بلدیاتی الیکشن کے فیصلے کو خوش آئیند سمجھتی ہے رہنماؤں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں فارم 47 کے ذریعے الیکشن کو آکشن میں تبدیل کرنے جیسے منفی پالیسی و عمل کی وجہ سے عوام کا اعتماد جمہوری پراسیز اور شفاف انتخابات سے مجروح ہوچکا ہے۔جو کہ ملک کہ جمہوری پارلیمانی نظام کے لیے مثبت رجحان نہیں۔رہنماوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بحثیت جمہوری سیاسی جماعت ہونے کے ناطے تمام خدشات کے باوجود عوام میں جمہوری پراسیز کی حوصلہ افزائی کے لیئے اور طویل پرامن سیاسی جدوجہد میں ان کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیئے کوئٹہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔اور عوام کی حقیقی نمائندوں کو آگے لائے گی۔

