پنجگور (رپورٹر) حماد ریہیبلیٹیشن سنٹر کی انتظامیہ نے مرکز کی ترقی اور مریضوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے ایک نئی ایمبولینس فراہم کرنے پر رکنِ قومی اسمبلی پنجگور کم کیچ، محترم میر پھلین بلوچ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
مرکز کے ترجمان کے مطابق،میر پھلین بلوچ کی جانب سے دی گئی ایمبولینس سے نہ صرف مریضوں کو بروقت طبی امداد حاصل ہوگی بلکہ سنٹر کی کارکردگی اور عوامی خدمت میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔
ترجمان نے کہا کہ میرپھلین بلوچ کی خدمتِ خلق کا جذبہ اور علاقے کے عوام کے لیے ان کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ “ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ میر پھلین بلوچ کو صحت، کامیابی اور مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔”

