کوئٹہ(این این آئی)پاکستان انجینئرنگ کونسل بلوچستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ بلوچستان پی ای سی کے دفاتر کو بند کرنے کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے اگر چیئرمین نے اپنا فیصلہ واپس نہیں لیاتو احتجاج کے دائرہ کار کو پورے ملک تک پھیلایا جائے گا۔ یہ بات پاکستان انجینئرنگ کونسل بلوچستان کے وائس چیئرمین میر مجیب الرحمن مری،شکیل بلوچ،انجینئرعثمان بابا، انجینئر نظام اچکزئی،انجینئر محبت مری، انجینئر نواز نوشیروانی اور انجینئر نعمان کاکڑ نے بدھ کو بلوچستان میں پی ای سی برانچز کی بندش کے خلاف پاکستان انجینئرنگ کونسل کے سمنگلی روڈ پر واقع دفتر کے باہراحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔مقررین نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین کی ہدایت پر بلوچستان کے علاقے گوادر، تربت،خضدار اور لورالائی میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے دفاتر کو بند کیا جارہا ہے جو صوبے کے انجینئرز اور ٹھیکیداروں کے خلاف نا انصافی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں قائم پی ای سی کے دفاتر کی بندش سے ٹھیکیداروں کو اپنی رجسٹریشن کیلئے سینکڑوں کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے کوئٹہ آنا پڑے گا جس سے انہیں مشکلات درپیش آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے انجینئرز کی کاوشوں سے وسیم نذیر چیئرمین منتخب ہوئے لیکن انہوں نے آتے ہی بلوچستان کے انجینئرز کے ساتھ نا انصافی کا سلسلہ شروع کردیا جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین وسیم نذیر نے انجینئرز کیلئے انٹرن شپ پروگرام بھی بند کردیا ہے اس انٹرن شپ پروگرام کے تحت انجینئرز کو ماہانہ 30ہزار روپے الاونس کے ساتھ ساتھ مختلف محکموں میں ٹریننگ بھی کرائی جاتی تھی جواب بند ہوگئی ہے جو غریب اورپسماندہ صوبے کے انجینئرز کے ساتھ نا انصافی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ انٹرن شپ پروگرام کو فوری طور پر دوبارہ شروع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزاء نوابزادہ خالد خان مگسی اور جام کمال خان کے ساتھ بھی اس معاملے کو اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے انجینئرز کسی بھی صورت صوبے کے مختلف علاقوں میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے دفاتر کو بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اگرچیئرمین نے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ واپس نہیں لیا تو انجینئرز بلوچستان سمیت ملک بھر میں سخت احتجاج پر مجبور ہونگے جس کی تمام ترزمہ داری پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین پر عائد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ انجینئرز نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری سے ملاقات کرکے بلوچستان کے انجینئرز کو دوسرے صوبوں کی طرح ٹیکنیکل الاونس دینے کا مطالبہ کیا ہے ہمیں امید ہے کہ بلوچستان کے انجینئرز کو بھی جلد ٹیکنیکل الاونس دیا جائے گا۔انجینئر محبت مری نے کہا کہ وسیم نذیر نے تین الیکشن لڑے کبھی کامیاب نہیں ہوا۔اس دفعہ ہم ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن نے انکو ملک بھر سپورٹ کیا مگر انکو اپنی یہ کامیابی راس نہ آئی اور انجینئرز کے مسائل حل کرنے کی بجائے انجینئرز کیلئے مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

