کوئٹہ(این این آئی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ کا اجلاس چیئرمین الیکشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر عابد کی زیر صدارت بدھ کو کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس میں الیکشن کمیشن کے اراکین ڈاکٹر عبدالرشید جمالی اور ڈاکٹر محمد جاوید خان نے شرکت کی۔اجلاس میں تفصیلی مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کوئٹہ کے انتخابات کا شیڈول کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا جس کے مطابق پی ایم اے کوئٹہ کے انتخابات ہفتہ 22 نومبر 2025 کو بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال (بی۔ایم۔سی۔ایچ) کانفرنس ہال کوئٹہ میں منعقد ہوں گے۔انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 6سے 15نومبر تک جمع کروائے جاسکیں گے امیدواروں کی ابتدائی فہرست 17نومبر کو جاری کی جائیگی کاغذات نامزدگی پراعتراضا ت17اور18نومبر کو جمع کرائے جاسکیں گے امیدواروں کی حتمی فہرست 19نومبر کو جاری کی جائے گی جبکہ پولنگ 22نومبر کو صبح 9بجے سے شام 5بجے تک ہوگی۔الیکشن کمیشن نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کوئٹہ کی رکنیت حاصل کرنا ووٹ ڈالنے کے لیے لازمی قرار دی ہے رکنیت فارم چیئرمین اور اراکین الیکشن کمیشن سے حاصل کیے جا سکتے ہیں مزید ایسے ڈاکٹروں کے ناموں کا اعلان بھی کیا جائے گا جن سے رکنیت حاصل کی جا سکے گی۔

