بلوچستان کے وسائل لوٹنے کیلئے فارم 47 کی پیداوار مسلط کی گئی ہے، اسلم بلوچ

کوئٹہ (رپورٹر) نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام حلقہ چلتن ٹاؤن کوئٹہ کا اجلاس زیر صدارت نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اسلم بلوچ منعقد ہو ، اجلاس سے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری علی احمد لانگو ، صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حئی بلوچ، مرکزی خواتین سیکریٹری یاسمین لہڑی، مرکزی سوشل میڈیا سیکریٹری سعد دہوار ،ضلعی صدر کوئٹہ حاجی عطا محمد بنگلزئی ، ضلعی جنرل سیکریٹری ریاض زہری ، تحصیل صدر حاجی بابل بنگلزئی عارف کرد ، رحمت اللہ جتک ، نصراللہ بنگلزئی ، نعیم بنگلزئی ، ٹکری صدام لانگو ملک نصیر قمبرانی ، سعید سمالانی عارف دہوار اور دیگر نے خطاب کیا ، اجلاس میں کثیر تعداد میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں نے شرکت کرکے اپنے تجویز دیں ، اسلم بلوچ نے اپنے خطاب میں واضع کیا کہ آج کے اجلاس میں اتنی بڑی تعداد میں کارکنوں کی شرکت نے ثابت کردیا کہ حاجی عطا محمدبنگلزئی حلقہ پی بی 44کا ہردلعزیز نمائندہ اور یہ حلقہ نیشنل پارٹی کا گڑھ ہے حق نمائندگی نیشنل پارٹی سے چھین کر فارم 47کے ذریعے غیر نمائندہ لوگوں کو اس لیئے دیا گیا کہ ایک جانب بلوچستان کے وسائل کو لوٹنا دوسری جانب چوروں کو مسلط کرکے پتھارے دار کو اپنے کاروبار کو وسعت دینا تھا ، آج بلوچستان میں جتنی بھی چوریاں ہورہی ہیں پتھارے دار برابر کا شریک ہے، نیشنل پارٹی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ایک منظم سیاسی جماعت کی حیثیت سے لڑے گی اور یہ ثابت کرے گی کہ نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کا مضبوط قلعہ ہے ، غیر نمایندہ لوگوں کو مسلط کرنے کے بعد بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ، معیشت تباہ اور کرپشن عروج پر ہے سارا ڈویلپمنٹ فنڈ کاغذوں تک محدود ہے تمام ادارے سڑکوان پر بھتہ وصولی کے کاروبار میں مصروف عمل ہیں بلوچستان کرپٹ عناصر کا مسافر خانہ بن چکا ہے جو تجوریاں بھر کر دیگر صوبوں کو منتقل کرتے ہیں اس لیئے جمہوری سیاست سے بیگانگی بڑھ رہی ہے اور سیاست کی جگہ ٹشدد اور مہم جوئی میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل پارٹی چلتن ٹاؤن میں بھرپور انداز سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں