کراچی (پریس ریلیز)جمعیت علمائے اسلام جموں وکشمیراگلے ماہ تقریب حلف برداری،اور طلباء کے مابین تقریری مقابلے کا انعقاد کروائے گی جس میں آزاد کشمیر اور صوبہ سندھ و بلوچستان سے قائدین جمعیت اور تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امراء نظماء کو شرکت کی دعوت دی جائے گی اس تقریب کی حتمی تاریخ اور کمیٹیوں کی تشکیل کے لیے اتوار 16نومبرکو سات اضلاع ٹاؤن کے ذمہ داران کا اہم اجلاس بلایا جائے یہ فیصلہ جات جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر ضلع ملیر کراچی کے تین ٹاؤن ایک ضلع کا مشترکہ اجلاس میں کیا گیا اجلاس کے مہمان خصوصی مفتی عزیز الرحمن دانش زیر سرپرستی اورمولانا قاضی منیب الرحمن معاونت میں ہوا، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن سے مولانا عبدالحفیظ شاہ نے کیا ایجنڈا مولانا منظور فقیری ناظم انتخابات نے پیش کیا مولانا عزیز دانش مولانا قاضی منیب الرحمن مولانا بشارت محمود کشمیری امیر جے یو آئی جے کے ضلع ملیر مولانا ہارون الرشید امیر ملیر ٹاؤن مولانا محمد جمیل جنرل سیکرٹری ملیر ٹاؤن مولانا جاوید میر امیر شاہ فیصل ٹاؤن بھائی شیر یار جنرل سیکرٹری گڈاپ ٹاؤن نے تقریب حلف برداری اور تقریری مقابلہ کی بھر پور تقریب کی راے دیتے ہوے کراچی میں کشمیری علماء کرام مولانا عبدالوحید مولانا ممتاز کشمیری مولانا شفیق الرحمن مولانا محمد عامر مولانا مفتی فقیر محمد ودیگر سے مشاورت کے بعد حتمی تاریخ کا فیصلہ کیا جاے مفتی عزیز الرحمن دانش نے کہا جماعت کو چلانے کی مظبوط اتھارٹی امیر جماعت کے پاس ہوتی ہے جماعتیں تب کامیاب ہوتی ہیں جب احتساب کا عمل ہو مالیاتی اور تربیتی نظام مظبوط ہو جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر سندھ کے چھ اضلاع کی تنظیم سازی مکمل ہوچکی ہے اور ضلع کورنگی کی آج جمعرات بعد نماز ظہر جامع دارالھدی مفتی فقیر محمد کے ہاں ہوگی۔

