کویٹہ(رپورٹر)نیشنل پارٹی کے صوبائی خواتین سیکرٹری اور رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے اپنے تعزیتی بیان میں میر خالد خان لانگو کے کزن میر نعیم اکبر لانگو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔

