لاہور(این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فیض پور انٹرچینج کے قریب جعلی بوتلیں تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 25ہزار800لیٹر تیار کولڈ ڈرنکس، 200تیار پیٹس، 1ہزار 150لیٹر محلول برآمد کر لیا، جعلی بوتلیں بنانے پر 2مقدمات درجم2ملزم گرفتار کرلئے گے۔ جبکہ چھاپے کے دوران بوتلوں ڈھکن، لیبل بوتلیں اور فلیور تلف کردیا گیا، 10ڈرم، خالی بوتلیں، فلنگ مشینیں، سلنڈر ہانڈی، پمپ، کولر، ویٹ مشین ضبط کر لی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر پنجاب بھر میں ملاوٹ اور جعلسازی پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔ عاصم جاوید نے بتایا کہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر یونٹ مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا، یونٹ میں مختلف معروف برانڈز کی جعلی ڈرنکس کی تیاری کی جارہی تھی۔ جعلی کولڈ ڈرنکس کا استعمال گردے اور جگر کو متاثر کرسکتا ہے۔

