صحت شعبے کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کی اشد ضرورت ہے،داؤد خلجی

کوئٹہ(این این آئی) سیکرٹری صحت داؤد خان خلجی نے کہا ہے کہ صوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار کی بہتری کیلیے حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے۔محکمہ صحت کے ملازمین کی RMC اور بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے انضمام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری شہک بلوچ اور دیگر آفیسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری صحت داؤد خان خلجی نے کہا کہ صوبے سرکاری سطح پر چلنے والے ہسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔ سرکاری ملازمین کے RMC میں انضمام سے عوام کو صحت کی بہتر سہو لیات کی فراہمی میں مزید بہتری آنے کے ساتھ ساتھ آسانیاں پیدا ہونگی۔ جس سے حکومت بلوچستان اور محکمہ صحت کے بجٹ کے بہتر اور شفاف استعمال ممکن کی جا سکے گی جس سے صوبے کے 23 لاکھ سے زائد گھرانیاور 2 لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین یکساں مستفید ہوسکیں گے۔سیکریٹری صحت بلوچستان داود خان خلجی اور اسپیشل سیکریٹری شہک بلوچ نے ڈی جی ہیلتھ آفس کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر فاروق ہوت نے انہیں ڈائریکٹوریٹ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا۔دورے کے دوران ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر عارف آفریدی نے محکمہ صحت کی جاری خدمات اور نظام میں بہتری کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر صوبائی کوآرڈینیٹر بی ایچ ایم آئی ایس ڈاکٹر ابابگر بلوچ نے شکایتی سیل (Complaint Cell) کا بھی دورہ کرایا اور اس کے طریقہ کار، عوامی شکایات کے اندراج اور ان کے بروقت ازالے کے حوالے سے آگاہ کیا۔سیکریٹری صحت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے ازالے کے نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور قابلِ رسائی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صحت کی سہولیات بہتر انداز میں فراہم کی جا سکیں۔علاوہ ازیں سیکریٹری صحت بلوچستان داؤد خان خلجی اور اسپیشل سیکریٹری صحت شہک بلوچ نے بولان میڈیکل کالج ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر آصف انور شاہوانی نے سیکریٹری صحت اور اسپیشل سیکریٹری کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بشمول ایمرجنسی، لیبر روم، آئی سی یو اور برن وارڈ کا تفصیلی دورہ کرایا۔دورے کے دوران سیکریٹری صحت داؤد خان خلجی نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ صحت کے معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایم سی اسپتال کی خدمات کو مزید بہتر بنایا جائے اور صفائی و نظم و ضبط پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ مریضوں کو بہتر علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں