کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی شاندار کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ وزیرِ اعلیٰ نے صحت اور تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات اٹھا کر صوبے کی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کی قیادت میں بلوچستان میں پہلی بار ایسے جامع منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن کا براہِ راست فائدہ عام عوام تک پہنچ رہا ہے۔ خصوصاً صوبے کے ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے انہیں بیرونِ ملک کے معروف تعلیمی اداروں میں داخلے کی سہولت فراہم کرنا وزیرِ اعلیٰ کی تعلیم دوستی اور وژن کی واضح مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے اپنی عملی کارکردگی، عوام دوستی اور انتھک محنت کی بنیاد پر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ صوبے کے حقیقی خادم ہیں۔ ان کی قیادت میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز ہوئی ہے اور گورننس میں بہتری کے نمایاں آثار نظر آ رہے ہیں۔حاجی علی مدد جتک نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ اپنی بہترین کارکردگی اور عوامی خدمت کی بنیاد پر پورے پانچ سال کی مدت مکمل کریں گے۔ پارٹی کو مضبوط کرنے اور عوامی رابطوں کو مستحکم بنانے میں ان کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں کسی بھی وزیرِ اعلیٰ نے اتنا وقت، توجہ اور محنت صوبے کے عوام کے لیے نہیں دی جتنی موجودہ وزیرِ اعلیٰ نے دی ہے۔ انہی کی قیادت میں بلوچستان ترقی، استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی پانچ سال پورے کرینگے،وزیراعلی بلوچستان پارٹی قیادت کے وژن کے مطابق صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گا۔میر سرفراز بگٹی واحد وزیر اعلیٰ ہے جو ملک و صوبے کے دشمنوں ڈٹ کے مقابلہ کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- کچھی،ڈھاڈرکے قریب دھماکے سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام 5 روز گزرنے کے باوجود شروع نہیں ہوسکا
- اسپیکر بلوچستان اسمبلی کپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی اپنے بیٹے کی وفات پر کوئٹہ میں فاتحہ لیں گے
- معیاری اور مؤثر درسی کتب کی تیاری تعلیمی نظام کی بہتری میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے،سیکرٹری ثانوی تعلیم لعل جان جعفر
- صحت مند، خوشحال بلوچستان ہمارا خواب،تعبیر کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑ
- وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے،حاجی خان محمد بڑیچ
- بلوچستان کے لوگ ملک کی معاشی اور کاروباری ترقی کے ضامن ہیں، سینیٹرمولانا عبدالواسع
- وزیراعلیٰ سندھ سے سینیٹر مولانا عبدالواسع کی قیادت میں وفد کی ملاقات
- صوبائی حکومت نے اخوت کے ذریعے بلاسود قرضے دینے کا فیصلہ کرلیا ،مالی معاونت کے اقدامات کے لیے 6 ارب کی رقم بھی مختص کی گئی ہے، سیکرٹری خزانہ بلوچستان
- بلوچستان،کلی زائیک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک
- تعمیراتی پیکیج‘ لائیو سٹاک اور ہڑتال

