پولیو کا خاتمہ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر کچھی

بولان(این این آئی)ضلع میں پولیو کے مکمل خاتمے اور آئندہ دسمبر میں شروع ہونے والے پولیو مہم کی مؤثر حکمتِ عملی مرتب کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں قائم مقام ایس پی کچھی جان محمد کھوسہ، ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر یاسر بلوچ،ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر ایاز احمد قریشی، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی عمران خان خجک، ڈی ایس او ڈاکٹر رحیم زرکون، سپرٹینڈنٹ ڈی سی عبدالحق مستوئی،ایم اینڈ ای غلام ربانی،محمد عمران سی سی او،حاجی پسند خان مستوئی نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں ضلع بھر میں آنے والے پولیو مہم کے انتظامات، کارکردگی اور درکار وسائل پر گفتگو ہوئی ڈپٹی کمشنر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اس لیے تمام محکمے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کریں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کو فیلڈ میں مکمل سہولیات، سیکیورٹی اور تعاون فراہم کیا جائے، جبکہ مانیٹرنگ کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں