پاکستان میں ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن یکم دسمبر کو منایا جائیگا

ٹھٹھہ صادق آباد(این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن یکم دسمبر کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد ایڈز جیسی مہلک مرض سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور و آگاہی پید اکرنا اور لوگوں کو معلومات فراہم کرنا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں محکمہ صحت اور مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجن سے خطاب کرتے ہوئے صحت کے ماہرین ایڈز جیسی مہلک مرض کی علامات اور اس سے بچاؤ کی تدابیر کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے جبکہ اخبارات معلوماتی فیچر شائع کریں گے اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔ایڈز کا عالمی دن دنیا بھر میں پہلی مرتبہ 1987ء میں منایا گیا ۔ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اب تک لاکھوں افراد ایڈز کی بیماری سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ75لاکھ افراد (HIV) ایڈز سے متاثر ہ ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں