وزیر صحت کی پنجاب بھر میں ڈائیلسز کیلئے ایڈز سکریننگ کے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاہے کہ ایڈز کے مریض نفرت نہیں بلکہ ہماری توجہ کے مستحق ہیں، ایڈز اہم سماجی اور اقتصادی مسئلہ ہے جس کے بچاؤ کے لئے سب کو کاوشیں کرنی چاہئیں، ایڈز کی روک تھام کیلئے عوام میں شعور کی بیداری انتہائی اہم ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ متاثرہ افراد کو معاشرے کا کارآمد حصہ بنانا حکومت پنجاب کا عزم ہے۔حکومت ایڈز کے خاتمے کے اہداف کے حصول کے لیے بنیادی اقدامات کر رہی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب بھر میں ڈائیلسز کے لئے ایڈز سکریننگ کے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دستیاب علاج اور مرض کا جلد پتہ لگانے سے ایچ آئی وی/ایڈز سے متاثرہ افراد کی زندگی میں بہتری ممکن ہے۔صوبائی وزیر صحت نے ایڈز کے خاتمے اور علاج کے لیے سرگرم کمیونٹیز کی خدمات کو بے حدسراہا۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں