قادر بخش بلوچ
لکھاریوں کی بھی عجیب دنیا ھے۔۔دنیا میں کئی سیاستدانوں نے کتابیں لکھیں۔۔افسانے لکھے۔۔رچرڈ نکسن۔نے کتاب لکھا۔ہیلری کلنٹن۔۔ہنری کسنجر۔ہٹلر۔۔جواہر لال نہرو۔ڈاکٹر مالک بلوچ۔اور کئی سیاستدانوں نے کتابیں لکھی ہیں۔اور کئی مانے ہوے لکھاری افسانہ نگار۔کرشن چندر۔اور ۔۔امریتا پریتم۔ یا امرتا پریتم۔۔بہت سارے۔لیکن جو بات آمریتا پریتم۔۔اور ڈاکٹر مالک بلوچ میں مشترک ھے وہ یہ کہ۔۔امرتا پریتم۔خالص پنجابی میں لکھتی تھی۔ہندی جاننے کے باوجود۔ اور ڈاکٹر مالک خالص بلوچی میں لکھتے ہیں اردو اور انگریزی جاننے کے باوجود۔۔نکسن نے انگریزی میں لکھا یہ ایک بین الاقوامی زبان ھے۔نہرو نے ہندی اور انگریزی میں لکھا۔یہ انکے قومی اور بڑے زبان تھے ہٹلر نے اپنی زبان میں لکھا انکا قومی زبان تھا۔۔لیکن مذکورہ بالا لکھاریوں کی دنیا میں کون کتنا خوش قسمت رہا ھے۔اس کا فیصلہ انکے مداح کریں گے۔کہ پنجابی پڑھنے والے اتنے نا تھے تو امرتا کے شیداہیوں نے امرتا پریتم کے افسانوں کا اردو ہندی اور انگریزی میں ترجمے لکھے۔لیکن مالکی شہکار اس وقت صرف بلوچی میں ہیں۔یہ ممکن ھے کہ آیندہ انکا تراجم اردو اور انگریزی میں بھی ہوں۔۔

