اورنگی ٹاؤن کرسچن قبرستان کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

اورنگی ٹاؤن کے علاقے ساڑھے گیارہ نمبر غازی آباد کرسچن قبرستان کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

 پاکستان بازار پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ نوجوان کی شناخت 27 سالہ احمد علی کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس واقعے کی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں