چینی انجینئرز نے ایک نئی قسم کی سوڈیم اور سلفر بیٹری بنائی ہے جو لیتھیم سیلز کا سستہ اور محفوظ متبادل ثابت ہو سکتی ہیں۔
برقی آلات کی بڑھتی تعداد میں لیتھیم کو بطور اہم بیٹری مٹیریل استعمال کیا جا رہا ہے۔ لیکن لیتھیم بیٹریوں کے گرم ہونے اور اس مٹیریل کے حصول میں مسائل کی وجہ سے یہ بیٹریاں سیفٹی کو خطرہ اور مہنگی ثابت ہو رہی ہیں۔
دنیا بھر کے محققین ایسی بیٹری مٹیریلز کی تلاش میں ہیں جو زیادہ بہتر اور مطلوبہ خصوصیات کے حامل ہوں۔
سوڈیم اور سلفر بیٹریاں تیار کرنے کی سابقہ کوششیں کئی عملی رکاوٹوں کا شکار رہیں، جن میں سب سے بڑا مسئلہ سوڈیم دھات کی بہت زیادہ مقدار کی ضرورت تھی، جس نے ان کے وسیع پیمانے پر استعمال کی راہ میں بڑی رکاوٹ ڈالی۔

