تحریر(محمداقبال بلوچ)
ریٹائرمنٹ زندگی کا ایک اہم مرحلہ ہے۔ رسول بخش عرف صدام درجہ چہارم کے ایک نہایت محنتی، ایماندار اور فرض شناس ملازم رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی ملازمت کے دوران اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دیں۔ اپنی عملی زندگی کا بڑا حصہ انہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول چاہسر میں خدمات انجام دیتے ہوئے گزارا۔
جب میں بحیثیت ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول چاہسر خدمات انجام دے رہا تھا تو میں نے صدام کو نہ صرف ایک اچھے انسان بلکہ ایک مثالی اور دیانتدار ملازم کے طور پر پایا۔ ان کے تجربات سے میں نے بہت کچھ سیکھا۔ مجھے یاد نہیں پڑتا کہ وہ کبھی اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے ہوں۔ وہ ایک فرمانبردار، وقت کے پابند اور ذمہ دار ملازم تھے۔
آج اپنی مدتِ ملازمت مکمل کر کے وہ باعزت طور پر ریٹائر ہو گئے ہیں۔ ان کی ریٹائرمنٹ کی خبر جب میں نے سوشل میڈیا پر پڑھی تو دل چاہا کہ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں چند الفاظ ضرور تحریر کروں۔ ایسے ملازمین اداروں کا حقیقی سرمایہ ہوتے ہیں۔

