ایلون مسک کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کو اپنا انٹرنیٹ نیٹورک بڑھانے کے لیے خلا میں مزید 7500 اسٹار لنک سیٹلائٹس لانچ کرنے کی اجازت مل گئی۔
امریکا کے وفاقی مواصلاتی کمیشن نے اجازت کے ساتھ کمپنی کے جنریشن 2 سیٹلائٹس میں اپ گریڈز کی منظوری بھی دی ہے جس کے بعد کمپنی دنیا کے مزید حصوں میں اپنی براڈ بینڈ اور موبائل سروسز کو بڑھا سکےگی۔
امریکی ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ اس منظوری کے تحت اسپیس ایکس کو 7500 مزید جنریشن 2 اسٹار لنک سیٹلائٹس بنانے، لانچ کرنے اور انہیں آپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

