جماعت اسلامی کیچ کا مستحقین میں گوشت تقسیم

کیچ:(پریس ریلیز)جماعت اسلامی کیچ کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کی طرف سے دو بڑے جانور جبکہ جماعت اسلامی بلوچستان کی جانب سے ایک بڑا جانور قربان کیا گیا۔
قربانی کی نگرانی امیر جماعت اسلامی ضلع کیچ، جناب غلام اعظم دشتی نے کی۔ ان کے ہمراہ قیم ضلع پرویز علی، منیر احمد اور دیگر کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی، جنہوں نے پورے نظم و ضبط کے ساتھ قربانی کے عمل کو مکمل کیا۔
قربانی کا گوشت ضلع کیچ کے مختلف علاقوں، جن میں دشتی بازار، گوکدان، سنگانی سر، کوشقلات، کلگ، چاہ سر اور آبسر شامل ہیں، میں مستحق اور نادار خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی کیچ، غلام اعظم دشتی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید قربان صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں، بلکہ یہ ایثار، قربانی اور خدمت خلق کا عظیم درس دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ سے معاشرے کے محروم طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
آخر میں انہوں نے کارکنان کی خدمات کو سراہا اور عید کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں