وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکا دورہ جھنگ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کیتھ لیب کا افتتاح کر دیا

احمد پور سیال(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکا دورہ جھنگ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جھنگ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے غلام نبی بلاک میں کیتھ لیب کاافتتاح کردیا۔وزیر اعلیٰ نے مریضوں کی عیادت بھی کیاورعلاج معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا۔ وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کیتھ لیب میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کوبریفنگ دی۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹرنے مائی ہیر سٹیڈیم میں 1:30پر لینڈ کیا۔وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انوراور ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے ان کا استقبال کیا۔آرپی اوسہیل اختر سکھیرا بھی موجود تھے۔ ڈھول کی تھاپ پروزیر اعلیٰ پنجاب کا استقبال کیا گیا، ان کی گاڑی پر گلپاشی بھی کی گئی۔انہیں قافلے کی شکل میں طے شدہ روٹ مائی ہیر سے دارالسکینہ پھاٹک، دارالسکینہ روڈ، یوبی ایل چوک اور نواز چوک،گوجرہ روڈ ریلوے پھاٹک سے گزار کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ لایا گیا۔ان کی آمد پرگوجرہ روڈسمیت شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے عہدیداران اور کارکنان کی طرف سے استقبالیہ بینرز اور پینا فلیکسز آویزاں کیے گئے تھے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کاجھنگ کا یہ دوسرا دورہ ہے پہلا دورہ سیلاب کے دوران کیا تھا۔دوسرے دورہ میں وہ جھنگ باسیوں کوکیتھ لیب کا تحفہ دینے پہنچیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں