ضلع گوادر کی تحصیل پسنی میں بجلی کے تار چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

گوادر(این این آئی)ضلع گوادر کی تحصیل پسنی میں بجلی کے تار چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے اندر قائم فش کمپنی کے ٹرانسفارمر کے تار چوری کرتے ہوئے بابل ولد موسیٰ نامی ایک شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔بتایا جاتا ہے کہ مزکورہ شخص بجلی کے کیبل کاٹنے کی نیت سے گیا تھا لیکن کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ لاش کے قریب سے کیبل کاٹنے کا آلہ بھی ملاہے۔واقعہ کے بعدپولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو آر ایچ سی پسنی منتقل کر دیا گیا مزیدکاروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں