ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس کا کتاب میلے پر ڈھاوا اسٹال پر لگی تمام کتب ضبط منتظمین کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں بلوچ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام شہید بے نظیر بھٹو پریس کلب کے سامنے کتب میلہ لگایا گیا دوسرے روز اچانک سٹی پولیس ڈیرہ مراد جمالی کے ایس ایچ او کی نگرانی میں بھاری پولیس کی نفری نے دھاوا بول کر کتب میلے کے ٹینٹ اکھاڑ دیے گئے کتب میلے کی تمام کتابیں پولیس نے ضبط کرتے ہوے منتظمین کو حراست میں لیکر تھانہ منتقل کر دیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق بعد ازاں انکو رہا کر دیا گیا۔

