ڈیرہ مراد جمالی میں مسجد سے بیٹری امام مسجد کے کپڑے ودیگر سامان چوری کر لیا گیا

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی اور چھتر سے دو موٹر سائیکل چھین لی گئیں جبکہ مسجد سے بیٹری امام مسجد کے کپڑے ودیگر سامان چوری کر لیا گیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدود مین بازار میں مقامی ہوٹل کے باہر محمد جان سومرو کی کھڑی موٹر سائیکل نا معلوم چابی چور چوری کرکے فرار ہوگئے جبکہ چھتر پولیس کی حدود سونواہ کے مقام پر گزشتہ روز نا معلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر ثناء اللہ ابڑو سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ادھر صدر پولیس تھانہ کی حدود قبہ شیر خان گوٹھ نورالدین پندرانی میں گزشتہ شب نا معلوم چور مسجد میں داخل ہو کر مسجد کی بیٹری سولر پلیٹس پنکھے بور، پیش امام کے کپڑے بیگ ودیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔مزید کاروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں