ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس کا قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ 9جواری گرفتار، سٹے پر لگی رقم برآمد کرلی۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس نے تھانہ شہید ہداہت اللہ کولاچی صدر کی حدود میں خفیہ اطلاع پر قمار خانے پر چھاپے مار کر 9 قمار بازوں خیر محمد ولد غلام فرید، قوم کانگھیہ ساکن جمعہ خان لاڑو،سچل ولد غلام رسول، قوم عمرانی ساکن منگولی،عمر ولد محمد یوسف، قوم ہجوائی، ساکن قیدی شاخ،ریاض ولد رنجھن، قوم عمرانی، ساکن کوٹ پلیانی،شاہ نواز ولد حاجی بادین، قوم منگل، ساکن منگل کوٹ،غلام قادر ولد عبدالرشید، قوم مستوئی، ساکن ڈیرہ مراد جمالی،سعید ولد لکھمیر، قوم مستوئی، ساکن چیزل آباد،عمران ولد منظور، قوم ڈومکی، ساکن ڈیرہ مراد جمالی اور ملک داد ولد دوست محمد، قوم ہجوائی کو گرفتا ر کر کے ان کے قبضے سے داؤ پر لگے 35,860 روپے، 13 موٹر سائیکلیں، ایک ناکارہ شیران گاڑی، ایک اسپلیٹ ایئر کنڈیشن، ایک رکشہ جنگچی، اور چار تاش کے پتوں کے سیٹ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ مزید کارروائی جاری ہے۔

