2 فروری سے سکولوں کے اوقات کار تبدیل

سٹی 42: پنجاب میں 2 فروری سے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی ہوگئی ۔
بیشتر پرائیویٹ سکولز نے پیر سے اوقات کار صبح 8 بجے سےکردیئے۔چھوٹی کلاسز کو ڈیڑھ بجے اور بڑی کلاسز کودوپہر 2 بجے چھٹی ہوگی۔محکمہ تحفظ موحولیات نےسموگ پیش نظر اوقات کار صبح پونے 9 بجے کیے تھے۔پونے 9 بجے کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن 31 جنوری تک نافذالعمل تھا۔
ایڈیشنل سیکرٹری سکولز نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکولز اوقات کار میں تبدیلی کرسکتے ہیں، اوقات کار کی پابندی صرف 31 جنوری تک تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ ماہ رمضان میں روزے کےمطابق اوقات کار رکھے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں