کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان میں ٹرین سروس معطل کردی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق ہفتہ کو سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ سے اندرون ملک اور اندرون صوبہ تمام ٹرین آپریشن معطل کردئیے گئے۔ حکام نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس، بولان میل، چمن پیسنجر ٹرین اور زاہدان سیکشن پر ٹرین آپریشن معطل کیا گیا ہے جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد پر روک دیاگیا ہے۔ حکام کے مطابق متاثرہ مسافروں کا ٹکٹ واپس کیا جائے گا۔

