قلات،مسلح افراد نے سٹی تھانہ،صدر تھانہ کا ریکارڈ نذر آتش کردیا

قلات(این این آئی) قلات شہر زوردار دھماکوں اور فائرنگ سے دو گھنٹے تک گونجتا رہا دھماکوں اور فائرنگ سے لوگوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا مسلح افراد سٹی تھانہ اور صدر تھانہ کے ریکارڈ کو نذر آتش اور دو بنکوں میں تھوڑا پھوڑ فائرنگ اور دھماکے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے قلات پولیس کے مطابق کے ہفتے کی روز الصبح نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانوں پر راکٹوں اور دستی بموں سے حملہ کردیا اور شدید فائرنگ کی مسلح افراد سٹی تھانہ اور صدر تھانوں میں گھس کر ریکارڈ کو نذر آتش کر دیا ہے اور فائرنگ کے تبادلے میں تھانے میں موجود اہلکار قاسم زخمی ہوگئے ہیں جبک سٹی پولیس تھانہ کے قریب ایک گرنیڈ پھٹنے سے دو پولیس اہلکا ظہوراحمد اور عبدالصمد بھی زخمی ہوگئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا مزید علاج کے لیئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا مسلح افراد المیزان بنک میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور اے ٹی ایم مشین کے سکرین پر فائرنگ کرکے اسے ناکارہ بنادیا جبک یوبی ایل بنک پر فائرنگ کر کے ان کے شیشے توڑ دیئے جبکہ دھماکوں اور شدید فائرنگ سے خوف ہراس کی وجہ سے پورا بازار بند رہا اور پورا دن کاروبار سرگرمیاں معطل رہیں جبکہ سکورٹی فورسز نے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں