نصیرآباد ایجوکیشن میں عارضی بھرتی 28 اساتذہ کی جعلی ڈگریاں مقدمات کے اندراج کیلئے محکمے کی جانب سے پولیس کو مراسلہ ارسال،ملوث افراد فرار

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نصیرآباد ایجوکیشن میں عارضی بھرتی 28 اساتذہ کی جعلی ڈگریاں مقدمات کے اندراج کے لیے محکمے کی جانب سے پولیس کو مراسلہ ارسال ملوث افراد فرار ہوگئے رپورٹ کے مطابق محکمہ ایجوکیشن نصیرآباد میں ڈپٹی کمشنر اور ایجوکیشن آفیسران کی نگرانی میں عارضی اساتذہ کی بھرتی کی گئی بعد ازاں وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے بھرتی اساتذہ کی ڈگریوں کی چھان بین کے دوران نصیرآباد میں عارضی بھرتی 28 اساتذہ کی ڈگریان جعلی ثابت ہو گءئں جس پر محکمہ ایجوکیشن نے جعلی ڈگریوں کے حامل عارضی بھرتی ہونے والے اساتذہ کے خلاف جعلی سازی فراڈ اور دیگر دفعات پر مشتمل مقدمات کے اندراج کے لیے پولیس کو مراسلے ارسال کر دیے گیے ہیں ذرائع کے مطابق جعلی سازی میں ملوث افراد مقدمات کے اندراج کا سنتے ہی روپوش ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں